سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
gold price drop Pakistan
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، جس کے باعث زیورات کی خریداری کے خواہشمند افراد کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3,326 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ کمی امریکی معیشت میں سست روی اور عالمی طلب میں کمی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں، جس سے عام عوام اور شادیوں کے سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والے افراد کو بڑا فائدہ ہوگا۔

ماہرین معیشت کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ بین الاقوامی مالیاتی پالیسیوں، ڈالر کی قدر اور عالمی سیاسی حالات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، اس لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کو احتیاط اور مارکیٹ پر نظر رکھنی چاہیے۔