پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کر لیا
Pakistan Stock Exchange market trend
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے نیا تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی۔

اس تیزی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 137839 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انڈیکس کی بلند ترین سطح 137747 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی، جسے آج کے دن عبور کرتے ہوئے نئی بلندی چھو لی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، حکومتی مالیاتی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی مثبت خبروں نے مارکیٹ کو نئی توانائی بخشی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 136380 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جبکہ آج دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو دن کے اختتام تک برقرار رہا۔ مارکیٹ کے اس شاندار رجحان نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا بلکہ معاشی استحکام کی امیدیں بھی روشن کی ہیں۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 84 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نئی وزارت کی تشکیل کا فیصلہ

 

کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر میں یہ کمی بیرونی ادائیگیوں میں توازن اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اگر مارکیٹ میں اگر یہی مثبت رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتری کی جانب جا سکتی ہے، جو پاکستانی معیشت کیلئے ایک خوش آئند اشارہ ہے۔