پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

فائیل فوٹو
July, 15 2025
(ویب ڈیسک): قومی بچت مرکز راولپنڈی نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
قرعہ اندازی منگل، 15 جولائی 2025 کو صبح 10 بجے کی گئ تھی۔ اس میں پہلے اور دوسرے انعامات کے لیے کامیاب بانڈ نمبرز جاری کیے گئے۔
قرعہ اندازی کے مطابق 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 953346 کے نام نکلا ہے۔ پانچ پانچ لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بالترتیب بانڈ نمبرز 294897، 651248، اور 965105 کو دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے، عوام کیلئے بڑا ریلیف
یاد رہے کہ سرکاری اعلامیے کے مطابق پرائز بانڈ جیتنے والوں پر لاگو ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فائلرز کے لیے انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
واضح رہے کہ 750 روپے مالیت کا پرائز بانڈ سرمایہ کاروں میں مقبولیت رکھتا ہے اور یہ قرعہ اندازی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بڑے انعام جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔