سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
Gold price increase
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 4030 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 46 ڈالر مہنگا ہوکر 2988 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 3530 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کا سبب عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میں اضافے اور ملکی معاشی حالات ہیں، جو عوام کی خریداری کی طاقت پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اضافے نے سونے کے خریداروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔