سونے کی بڑی چھلانگ، خریداروں کے ہوش اڑ گئے
File photo
لاہور: (سنو نیوز) عالمی مارکیٹ اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 828 روپے ہو گئی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزارن 647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 4100 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی جس کے بعد ماہرین کی جانب سے امید ظاہر کی گئی تھی کہ سونا مزید سستا ہونے کے امکانات ابھی روشن ہیں۔