سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
November, 18 2024
کراچی:(ویب ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں ملا ہے،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے تک کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے تک ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹس کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونا خریدنے اور بیچنے میں عوام کی دلچسپی برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی حالات اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلیاں سونے کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔