سونے کی قیمت میں 300 روپے تک کمی
price of gold per tola decreased by Rs 300, after which one tola of gold became Rs 2 lakh 67 thousand 400
لاہور: (سنو نیوز) فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوگئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونا 258 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے میں فروخت ہوا، چاندی کی فی تولہ قیمت 3250 روپے پر مستحکم ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ایک اونس سونا 2562 ڈٓالر کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 100 انڈیکس میں 1472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 74 ہزار 763 پوائنٹس کی نئی بلندی پر بند ہوا۔

15 نومبر کو مارکیٹ نے 95 ہزار کی حد عبور کی، ہفتے کے دوران انڈیکس 95 ہزار 278 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، اس ہفتے 4 ارب 39 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 667 شیئرز کے سودے ہوئے۔ اس ہفتے کاروباری سودے 163 ارب روپے میں طے پائے۔

 سرمایہ کاروں نے 230 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 207 ارب کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔ 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی ایک کروڑ ڈالر رہی۔