کوکنگ آئل، گھی کی قیمتوں میں اضافہ
Various ghee and cooking oil manufacturing companies have increased the prices of their manufactured ghee and cooking oil
لاہور: (ویب ڈیسک) مختلف گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ گھی و کوکنگ آئل کے دام بڑھا دئیے۔

نئی قیمتوں کے مطابق درجہ دوم 12 کلو گھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک کلو درجہ دوم گھی کی قیمت 500 روپے ہوگئی۔

12 لٹر آئل کا پیک 50 روپے اضافے سے 5960 روپے کا ہوگیا اور ایک لٹر آئل کی ہول سیل قیمت 497 روپے ہوگئی جبکہ پرچون سطح پر 505 سے 510 روپے لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے چائے کی پتی بھی مہنگی کرتے ہوئے فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کر دی۔

پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔

چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔