کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

August, 1 2024
کراچی: (سنو نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھی ہے۔ اس اضافے سے ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بات اگر عالمی بازار کی، کی جائے تو عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2432 ڈالر ہے۔
ضرور پڑھیں

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025

مسجد نبویؐ کے قریب پراسرار دھماکے کی آواز، زائرین میں خوف و ہراس
September, 12 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان نے اسرائیل کو کھری کھری سنا دیں
September, 12 2025

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
September, 10 2025