آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ڈور مور کا مطالبہ
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی ایم ایف نے ڈور مور کا مطالبہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کیلئے پاکستان دوست ممالک سے امداد کی یقین دہانی مانگ لی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے امداد کی یقین دہانی کروانی ہوگی۔ دوست ممالک آئی ایم ایف پروگرام کے دوران سیف ڈیپازٹ کو واپس نہ لینے کی یقین دہانی کرائیں۔

چین کے ساتھ قرض ادائیگی کو 3 سے 5 سال کیلئے موخر کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوست ممالک کا حکومتی کمپنیوں کی نجکاری میں حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کی بھی یقین دہانی کرائی جائے۔

 پاکستان کی رواں مالی سال بیرونی فنانسنگ ضروریات کا تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام اور دوست ممالک کی امداد  سے یہ ضروریات با آسانی پوری کی جا سکیں گے۔ ایسا ہونے سے ایکسچینج ریٹ مستحکم اور درآمدات پر دباو ختم جبکہ برآمدات میں اضافہ ہوگا۔