ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرینیں اور دیگر ریسکیو آلات کام میں ہیں۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے چنئی ہاوڑہ ٹرین روٹ پر ٹرین خدمات متاثر ہو گئیں۔ اس روٹ پر چلنے والی کئی ٹرینیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا ان کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔Shocking! #TrainAccident Train accidents have become a trend in our India.More than 100 people are injured in a terrible train accident in #AndhraPradesh today rescue work is going on. Is the railway minister @AshwiniVaishnaw sleeping...one of the worst railway minister India has… pic.twitter.com/lHFb7ZU5F3
— Tolly hub (@tolly_hub) October 29, 2023
وزیر اعظم مودی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔PM @narendramodi spoke to Railway Minister Shri @AshwiniVaishnaw and took stock of the situation in the wake of the unfortunate train derailment between Alamanda and Kantakapalle section.
— PMO India (@PMOIndia) October 29, 2023
Authorities are providing all possible assistance to those affected. The Prime Minister…
ریلوے کے ایک اہلکار کے مطابق ریلوے نے ایکس گریشیا رقم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پی ایم او نے ٹویٹر پر کہا کہ وزیراعظم مودی نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کے لئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لئے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے اس ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکام کو فوری طور پر امدادی اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فوری اقدامات کرنے اور وشاکھاپٹنم اور وجیا نگرم کے قریبی اضلاع سے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ زخمیوں کو اچھے علاج کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتالوں میں ہر قسم کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ریلوے حکام کو حکم دیا کہ وہ محکمہ صحت، پولیس اور ریونیو سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر فوری امدادی اقدامات کریں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the PMNRF for the next of kin of each deceased due to the train derailment between Alamanda and Kantakapalle section. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/K9c2cRsePG
— PMO India (@PMOIndia) October 29, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage