خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے امکانات کم
Image

کراچی :(سنونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں گراوٹ تھمنے سے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے امکانات کم ہو گئے ۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 اکتوبر کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 15 یوم کیلئے قیمتوں پر معمولی کمی یا پھر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں مصنوعات کی قیمتوں کی اوسطاً شرح 90.88 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ 16 اکتوبر سے ملکی سطح پر روپے کی قدر مستحکم ہونے کی بجائے کمزور ہوئی۔

16 اکتوبر کو روپیہ کی قدر 276 روپے 75 پیسے تھی جبکہ 30 اکتوبر کو روپے کی قدر 281 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ زرائع نے بتایا کہ ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے باعث قیمتوں میں بڑا ریلیف ممکن نہیں ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 اکتوبر کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کل قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے بڑی خبر

گذشتہ دونں ذرائع کی جانب سے یکم نومبر سے پٹرول 20 جبکہ ڈیزل 16 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی فریاد سنتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی تھی۔

قیمتوں میں 40 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے ہوگئی تھی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2023ء کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage