لاس اینجلس :(ویب ڈیسک ) مقبول ترین غیر ملکی ڈرامہ سیریز "فرینڈز "کے مقبول ترین اداکارمیتھیو پیری 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ اپنے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکار کی موت طبعی ہوئی،ا ن کے ساتھ کسی قسم کی ہاتھا پائی اور مزاحمت کے شواہد نہیں ملے،باتھ ٹب میں لیٹے ہوئے ان کی طبعیت اچانک خراب ہوئی جس کے باعث ان کی جان نکل گئی۔
میتھیو پیری کی وجہ شہرت ڈرامہ سیریز فرینڈز تھی جس میں انکا چینڈلر بنگ کا کردار ہر کسی کا پسندیدہ تھا،فرینڈز سیریل دیکھنے والوں میں اس قدر مقبول تھا کہ1994 سے 2004 تک اس سیریل کے 10 سیزن نشر کیے گئے۔میتھیو پیری اس سیریز کے مرکزی کرداروں میں سےایک تھے ،انہیں اس سیریز کی وجہ سے اپنے اصل نام کی بجائے چینڈلربنگ کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا تھا۔
Matthew Perry portrayed one of the most well-known characters of all time but also helped others. He used his celebrity status to lobby Congress for more drug court funding and opened a rehab centre at his former mansion. What a remarkable legacy to leave behind. #MatthewPerry pic.twitter.com/6htbpxiWeK
— Neel Bhatt (@_Neelsreeldeel) October 29, 2023
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے میتھیوپیری شراب نوشی سمیت دیگر برائیوں کی جانب مائل ہوگئی جس کے باعث ان کی طبعیت خراب رہنا شروع ہوگئی،2018 میں شراب نوشی کی زیادتی کے باعث ان کی آنت پھٹ گئی تھی ۔
آنت پھٹ جانے کے باعث میتھیو پیری 9 ماہ تک اسپتال داخل رہے تھے،وہ 2 ہفتے تک کومے میں بھی رہے ،ڈاکٹرز نے ان کے اہلخانہ کو بتا دیا تھا کہ میتھیو کے زندہ رہنے کے چانسز 2 فیصد سے بھی بہت کم ہیں ،انہیں اس دوران بہت سی سرجریز سے گزرنا پڑاتاہم وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage