علیزہ سحر کی ویڈیو کس نے لیک کی؟ ٹک ٹاکر نے بتا دیا
10/28/2023 10:39
لاہور: (سنو نیوز) معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص بارے بتاتے ہوئے کہا کہ عرب ملک قطر میں بیٹھے ایک شخص نے ویڈیو وائرل کی، اس سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ کرا دی ہے۔
ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے یوٹیوب پر جاری اپنی مختصر ویڈیو میں بتایا کہ جس شخص نے میری ویڈیو لیک کی، اس کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں موجود ہے۔View this post on Instagram
علیزہ سحر نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص نے مجھے بلیک میل کیا، میری زندگی برباد کر کے پوری دنیا کے سامنے مجھے بے لباس کیا۔ مختصر ویڈیو میں بات کرنے کے دوران علیزہ سحر متعدد بار جذباتی بھی ہوگئیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وائرل ویڈیو کے بعد میرے متعلق جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بنائی گئیں اور مجھ سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔View this post on Instagram
علیزہ سحر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کریں گے لیکن تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔View this post on Instagram
ٹک ٹاکر نے ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ شروع دن سے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری، اپنی محنت اور کام جاری رکھا۔View this post on Instagram
خیال رہے کہ علیزہ سحر دیہات کے کھیتوں، گھروں اور وہاں کے ماحول میں دیسی انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ علیزہ سحر کے ٹک ٹاک پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 لاکھ ہے۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage