غیر قانونی مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں 3 دن باقی
10/28/2023 9:59
اسلام آباد: (سنو نیوز) غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں تین دن باقی رہ گئے۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور میپنگ کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کے ذریعے ملک میں بڑے پیمانے پر میپنگ، جیو فینسنگ کے ذریعے مشکوک افراد کی نشان دہی کر لی گئی۔
پہلے مرحلے میں ان افراد کے خلاف کارروائی ہو گی جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں، جعلی دستاویزات رکھنے والوں کو بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پکڑے جانے والے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ️مرد و زن کی علحیدہ رہائش گاہوں والے ان کیمپوں میں رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہر کیمپ میں ایسے افراد کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم ہے جہاں نادرا کے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، یہ جدید سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔
افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 27 اکتوبر کو 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کے 5046 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 1241 مرد، 1052 خواتین اور 2753 بچے شامل ہیں۔
افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک اور خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔ اس قومی مشن کی تکمیل سے ملکی معیشت، قومی یگانگت اور امن و امان کی صورتحال پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage