غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم
Image

لاہور:(سنونیوز)پنجاب کی نگران حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم ۔ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت جبکہ کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ڈیڈ لائن: 48 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین واپس جاچکے

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلاء کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندے بذریعہ طورخم بارڈر اور چمن بارڈر افغانستان روانہ ہو رہے ہیں۔

18 اکتوبر کو 3076 38 گاڑیوں میں 150 خاندان اپنے ملک چلے گئے، 3076 افغانوں میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے شامل تھے جبکہ اب تک 48 ہزار 508 افغان پناہ گزین واپس جاچکے ہیں۔ افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے پر مثبت اثرات ڈالے گی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، جس کیلئے خیبر پختونخوا میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage