ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہوگئیں: جان اچکزئی
1/19/2024 10:29
کوئٹہ: (سنو نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ خواتین کا بھارت میں تیار ہونے والا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا، ایران میں مرنے والے دہشتگردوں کے لواحقین اسلام آباد کے کیمپ میں موجود ہیں، ماہ رنگ پاکستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں خود بے نقاب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/19/01/2024/pakistan/65359/
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا، پاکستان کے دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایران میں آپریشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے میر جعفر بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، ماہ رنگ بلوچ اور اس کے سہولت کار بھی اپنے قومی اداروں اور فورسز کو بدنام کرنے پر پیش پیش تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage