سونے کی قیمت میں رواں سال کی بڑی کمی
Image
کراچی: (سنو نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونا 3600 روپے کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، 10 گرام سونا 3087 روپے سستا ہو کر 183213 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 67 ہزار 945 روپے کا ہو گیا، 22 ڈالر کمی سے دبئی بلین مارکیٹ میں سونا 2045 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ گذشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے تولہ کمی دیکھنے میں آئی تھی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 2047 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا۔ خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 280.24 روپے سے کم ہوکر 279.95 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کمی سے 63692 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گذشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 25 پیسے تھا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/16/01/2024/business/64832/ دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 39.7 کروڑ ڈالر اضافی رہا، دسمبر 2022 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 36.5 کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2.79 ارب ڈالر کمی آئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 83.1 کروڑ ڈالر رہا، گذشتہ مالی سال 6 ماہ میں خسارے کی مالیت 3.62ارب ڈالر تھی، پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آگئی ہے،دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ سرپلس رہا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق چھ ماہ بعد پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن مثبت رہا، رواں مالی سال کے چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی آئی، جولائی سے دسمبر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 83 کروڑ ڈالر رہا، ایک سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 63 کروڑ ڈالر تھا۔