لاہور: (سنو نیوز) لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی،چودھری پرویز الٰہی، چودھری فواد، حبا چودھری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردی ہیں۔ تاہم شیخ رشید اور عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بنچ نے محفوظ کیے گئے فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے سزایافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنےسے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔
عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے قومی و صوبائی اسمبلی سے 7حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/27/12/2023/latest/61541/شاہ محمود قریشی نے این اے150 این اے 151 اور پی پی218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں ۔ فل بنچ نے فواد چودھری اور حباچودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
حلقہ این اے 129سے حماد اظہر جبکہ این اے 119 اور این اے120 سے صنم جاوید بھی الیکشن سے باہر ہوگئے۔ دوسری جانب این اے 56سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی اور الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا اور ساتھ ہی عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage