صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 104 نئے مریضوں کی تصدیق
9/16/2023 9:54
لاہور:(سنو نیوز) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےجس کے بعد صوبہ پنجاب میں 104 نئے مریض رپورٹ ہو گئے ہیں۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 2557 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1057 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں گذشتہ روز 45 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 553 مریض سامنے آئے ہیں،راولپنڈی میں گذشتہ روز 22 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
ملتان میں ڈینگی کے کل 306 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گذشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 95 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 153 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال شیخوپورہ میں ڈینگی کے کل 59 مریض رپورٹ ہوئے،شیخوپورہ میں گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رحیم یار خان میں گذشتہ روز ڈینگی کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، گجرات ،بہاولنگر، اوکاڑہ، لودھراں، جھنگ اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 113 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 56 مریض زیر علاج ہیں ۔
ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔
ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں،رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage