اے این ایف حکام کی کارروائی،211 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
1/16/2024 5:13
لاہور:(سنو نیوز) اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے 7 کارروائیوں میں 211 کلو منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2.5 کلو چرس برآمد ہوئی، باچا خان ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، کوہی چوک خیبر کے قریب 200.4 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 6 کلو چرس برآمد، لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1.180 کلو چرس برآمد، کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب ملزم سے 900 گرام ویڈ برآمد، پاک افغان بارڈر چمن کے قریب ملزم سے 50 عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/15/01/2024/latest/64577/
دوسری جانب 31 دسمبر تا 7 جنوری کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر سے 26 افراد گرفتار اور 3929 کلو منشیات ضبط کی جا چکی ہے، آپریشنز کے دوران بلوچستان سے 3369 کلو گرام، کے پی سے 303 کلوگرام، گلگت سے 17 کلو گرام، پنجاب سے 18 کلوگرام اور سندھ سے 220 کلو گرام منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔
بلوچستان سے 412 کلو ہیروئن، 2956 کلو چرس اور کے پی سے 295 کلو چرس جبکہ 8 کلو ہیروئن ضبط کی گئی، پنجاب سے 12 کلو میتھ جبکہ سندھ سے 220 کلو چرس اور گلگت سے 12 کلو چرس ضبط کی گئی۔
یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 819388 کلو منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والوں ادارے ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage