پیرس اولمپکس کوالیفائر کے ہاکی مقابلوں کا آغاز ہوگیا
1/15/2024 9:41
لاہور:(سنو نیوز) پیرس اولمپکس کوالیفائر کے ہاکی مقابلوں کا آغاز آج سے مسقط اومان میں آغاز ہوگیا، پاکستان ہاکی ٹیم کو پول اے میں چائنہ، ملا یشیاء اور انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم بھی اپنی مہم کا آغاز آج کرے گی، قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ آج انگلش ٹیم گریٹ بریٹن کے خلاف کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ چائنہ کے خلاف 16 جنوری کو کھیلے گی۔
جبکہ گرین شرٹس اپنے گروپ کا آخری میچ ملایشیاء کے خلاف 18 جنوری کو مدمقابل آئے گی، اولمپک کوالیفائر کے پول اے اور پول بی میں ٹاپ ٹو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ کوالیفائر ایونٹ میں ٹاپ تین ٹیمیں پیرس اولمپکس کے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/15/01/2024/latest/64575/
خیال رہے کہ قبل اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اولمپین کلیم اللہ خان کی سربراہی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
پندرہ تا 21 جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود(نائب کپتان)شامل ہوں گے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپین دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage