بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی کنکشنز منقطع، مقدمات درج
Image
لاہور: (سنو نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ غیر قانونی کنکشنز پر بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔ بجلی چوروں کے گرد شکنجہ کس دیا گیا۔ فیصل آباد میں آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، مزید 136 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ اوکاڑہ میں متعدد بجلی چور گرفتارکرلئے گئے۔ میاں چنوں میں کنڈے لگانے والوں نے مزاحمت کی۔ میپکو ٹیم نے غیرقانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔ سمندری میں بجلی چوری کرتے شہری رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ ٹنڈوالہیار میں سیکڑوں غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ بہاولنگرمیں بجلی چوروں کے خلاف 91 نئے مقدمات درج کر لئے گئے۔ 59 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ نادہندہ فیکٹریوں، کمرشل پلازوں اور ٹیوب ویلز کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ بہاولپور میں 118 ایف آئی آرز کٹ گئیں۔ بجلی چوری کرنے پر نجی ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا جبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ کروڑ لعل عیسن میں کنڈے لگانے پر 3،علی پورمیں 25 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ لالیاں سے 14 بجلی چور گرفتار کرلئے گئے جبکہ 9 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ چک جھمرہ میں چار بجلی چور گرفت میں آگئے۔ اوچ شریف میں 25 افراد کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ چونیاں کے دو دیہات میں بجلی چوری کی انتہا، واپڈا ٹیم نے سپلائی ہی منقطع کردی۔ 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage