پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے اضافے کا امکان
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم پاکستان میں صارفین کو پیٹرول پر ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، اس اضافے کے لیے نیا آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ کرتے ہوئے یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ 869 ارب روپے ہے۔ یاد رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ لیوی میں اس سے زائد اضافے کیلئے حکومت کو قانون تبدیل کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں 49 ارب روپے کے اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب حکومت نے گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے شرح سود میں کمی کے راستے بند کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے پالیسی ریٹ بائیس فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کر دیا۔ عوام کو مہنگائی میں کمی کے لئے دو ہزار پچیس تک انتظار کرنا ہو گا۔ آئندہ ایک سال تک شرح سود میں کسی بڑی کمی کی توقع نہیں ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کم ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں جس کے باعث شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/13/12/2023/latest/59220/ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مالیاتی پالیسی کمیٹی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے سے نومبر میں مہنگائی میں 3 اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک سال تک شرح سود میں کسی بڑی کمی کی امید نہ رکھی جائے گی،، مہنگائی کم ضرور ہو گی لیکن اس کے لئے جون 2025 تک انتظار کرنا پڑے گا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اسٹیٹ بینک کی توقعات سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کچھ امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اسٹینڈ بائی پروگرام سے غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں گروتھ دو فیصد سے زائد رہی۔ اسٹیٹ بینک کی موجودہ پالیسی سے 2025 ء تک مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، سونا 200 روپے فی تولہ کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے کا ہو گیا تھا، 10 گرام سونا 171 روپے کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا، چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ گذشتہ ہفتے سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2024ء ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کی کمی سے 215600 روپے ہو گئی تھی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کی کمی سے 184642 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔ گذشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage