اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
Image
لاہور: (سنونیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عریشہ رضی کا اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تین سال قبل عریشہ رضی کا نکاح عبداللہ فرخ کے ساتھ ہوا تھا جبکہ اب شادی کی تقریبات بھی اختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔ اداکارہ عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر شوہرکے ساتھ کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ فوٹو شوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عریشہ سرخ عروسی لہنگے میں ہیں جبکہ عبداللہ فرخ نے کالے رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔ خوبصورت تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ "تین سال کے طویل عرصے تک نکاح میں رہنے کے بعد آخر کار ہم نے شادی کرلی"۔ عریشہ رضی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے پیار بھرے پیغامات اور نیک تمناؤں کی دعائیں جاری۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage