وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء
1/10/2024 6:27
اسلام آباد:(سنو نیوز) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا، تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کیلئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔
ڈاکٹرعمر سیف نے کہا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے، پچھلے چار برس میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،ملک میں آٹھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اس وقت چار ہزار سے زائد سٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں،ہم پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں دو بڑے پروگراموں اور مختلف پالیسیوں متعارف کیں،ان دو بڑے پروگراموں میں سے ایک پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ ہے،یہ پروگرام ایک سٹارٹ اپ کے سب سے مشکل وقت کے لئے ہے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن میں پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا افتتاح کیا گیا افتتاحی تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ(Venture Capitalist) اور سٹارٹ اپس نے شرکت کی ”سٹارٹ فنڈ کا مقصد ملک میں براہ راست… pic.twitter.com/keLAb0akgE
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 10, 2024
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایک ملین سے تین ملین ڈالرز تک سرمایہ کاری میں دس سے تیس فیصد سرمایہ کاری پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کی جانب سے کی جائے گی،امید کرتا ہوں سٹارٹ اپس یکم مارچ تک درکار سرمایہ کاری حاصل کر لیں گے،سرمایہ کاری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، چیف سرمایہ کاری افسر تعینات کیا جائے گا،بنیادی پالیسی ہے کہ سرمایہ کاری بیرون ملک سے پاکستان میں آئے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/01/2024/latest/63356/What is Pakistan Startup Fund ? pic.twitter.com/ftrbLaalRs
— Umar Saif (@umarsaif) January 9, 2024
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage