روپے کی اڑان جاری، ڈالر مزید سستا
Image
کراچی:(سنو نیوز) انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا، گذشتہ روز ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 64 پوائنٹس اضافے سے 64234 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا، لیکن حکومتی اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آ گیا تھا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔ خیال رہے کہ نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا، 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64,515 پر بند ہوا، رواں ہفتے سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا، مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 311 روپے رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9373 ارب روپے پر پہنچ گئی ۔ گذشتہ روز انٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹس میں گولڈ کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/09/01/2024/latest/63768/ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوروپے اضافے سے دو لاکھ 16400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 185528روپے کا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 216100 روپے کا ہوگیا تھا۔ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونا 1629 روپے کمی دیکھی گئی۔ سونا سستا ہوکر 185271 روپے کا ہوگیا تھا۔ جبکہ 10گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 69 ہزار 832 روپے اور عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔