امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا
Image
اسلام آباد:(سنیو نیوز)امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے ملاقات سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر ہونا چاہیے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سےشیئرکی جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاؤہ استعمال نہیں ہوں گی ،امریکی وکیل کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ وہ کیس تیار کر سکیں ۔ حکام دفتر خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ حساس معلومات کی وجہ سے مجاز اتھارٹی کی منظوری ضروری ہو گی ۔ جس پر عدالت نے کہا کہ جس حد تک ممکن ہو سکا ،عافیہ صدیقی کے وکیل سے مکمل تعاون کریں گے ، تمام اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فوزیہ صدیقی کی امریکہ میں سیکورٹی سیفٹی یقینی ہو ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ کا شیئر کردہ ڈاکومنٹ کانفیڈینشل رہے گا ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکومنٹ صرف وزارت خارجہ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔ ادھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے آئے وکیل کی جانب سے ایک کانفیڈینشل لیٹر عدالت میں دیا گیا ،لیٹر میں بتایا گیا ہے کس طرح عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے،عافیہ صدیقی پر مینٹل اور فیزیکل ٹارچر جو ہوا وہ عدالت میں نہیں بتایا گیا،دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ عافیہ صدیقی پر ظلم کیا گیا ہے، سمتھ کے مطابق جس طرح ٹارچر عافیہ صدیقی پر ہوا اگر وہ ریکارڈ پر آتا تو ان کو سزا نہیں ہوتی۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ویزہ لگ گیا ہے اور اب ان کو باہر جانا ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جب اپنی بہن سے ملنے جائیں تو سمتھ بھی ان کے ساتھ جائیں گے،شہباز شریف کی جانب سے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کی واپسی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،امید ہے جلد یہ معاملات حل ہو جائیں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage