پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Image
کراچی:(سنو نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم ہیں، مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 853 پوائنٹس اضافے سے 64771 کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک 15 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔ آج بھی سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا دن ایک اور نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے، گذشتہ روز 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 917 پر بند ہوا تھا۔ گذشتہ روز 34.1 ارب روپے مالیت کے 93.9 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیز دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 62546 کی سطح پر ٹریڈ کیا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 85 پیسے پر آ گیا ہے، گذشتہ روز ڈالر 284 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 438 پوائنٹس اضافے سے 64355 کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا تھا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/07/12/2023/latest/58210/ گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا دن ایک اور نیا ریکارڈ سامنے آیا تھا، 100 انڈیکس میں 961 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 917 پر بند ہوا ہے، گذشتہ روز 34.1 ارب روپے مالیت کے 93.9 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب گذشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی تھی،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2028 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی قیمت میں 1300روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 114 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہو گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage