ملک میں بڑھتی مہنگائی کے اثرات، موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Image

کراجی:(ویب ڈیسک) معروف موٹرسائیکل مینوفیکچرر سوزوکی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کےباعث موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 29 سے 46 ہزار تک کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے مہنگائی کے پیش نظر کئی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ سوزوکی کی 110سی سی بائیک کی قیمت میں کمپنی کی جانب سے 29 ہزار روپے اضافہ کیا جانے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزارروپے ہوگئی ہے۔ سوزوکی125 سی سی جی ایکس ایس ماڈل کی قیمت میں 43 ہزار روپے اضافہ ہونے کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزارمقرر کردی گئی ہے۔

سوزوکی جی ایس 150 سی سی کی قیمت میں 32 ہزار کااضافہ ہوجانے سے 3لاکھ50ہزار پر پہنچ گئی، جبکہ46 ہزار روپے اضافے سے سوزوکی جی آر 150 5 لاکھ 1 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اپریل سے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل سوزوکی کمپنی نے رواں سال فروری میں ہی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک اضافہ کیا تھا۔ اس وقت 110 سے 150 سی سی بائیکس کی قیمتوں میں 26 سے 41 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔ اس دوران گذشتہ 2 ہفتوں میں سوزوکی نے مجموعی طور پر 66 ہزار تک بڑی بائیکس مہنگی کی تھیں۔

فروری 2023ء میں سوزوکی جی ڈی 110 ایس 26 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار کی ہو گئی تھی ۔ سوز وکی جی ایس 150 سی سی 29 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

اس کے علاوہ سوزوکی جی ایس ایکس 125 سی سی 38 ہزار بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار جبکہ سوزوکی جی آر 150 سی سی 41 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار کی ہوگی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage