امریکا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی موٹرولا نے کافی عرصہ کے بعد صارفین کیلئے اپنے 3 فونز پیش کردیے ہیں، انتہائی بہترین فیچرز کے حامل ان فونز کو سستے فون کہا جا رہا ہے۔
موٹرولا کمپنی کی جانب سےصارفین کے لئے جو اسمارٹ فونز متعارف کرائے گئے ہیں، ان میںموٹرولا ایج پلس، موٹو جی اور موٹو جی اسٹائلس اورموٹو جی اسٹائل شامل ہیں۔
موٹرولا ایج پلس کی بات کی جائے تو کمپنی کی جانب سے جاری فیچرز میں کہا گیا ہے کہ یہ سام سنگ گلیکسی ایس 23 اور آئی فونز کی ٹکر کا موبائل ہے لیکن دونوں اسمارٹ فونز کے مقابلے میں اس کی قیمت انتہائی کم ہے۔
موٹرولا ایج پلس میں کمپنی کی جانب سے فرنٹ کیمرا اور بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ اس اسمارٹ فون کو اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 کی چپ کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کی اسکرین 67۔6 انچ کی رکھی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ا س اسمارٹ فون کو 5 واٹ وائرلیس چارجر ، 68 واٹ فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے فیچرز کے ساتھ صارفین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں 512 اور 256 جی بی کے میموری ماڈیولز جبکہ 8 جی بی ریم دی گئی ہے۔
فون کی پشت پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے 2 کیمرے50، 50 میگا پکسل جبکہ تیسرا 12 میگا پکسلز کا ہے۔موٹرولا کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی اپ گریڈ ہو سکتی ہے اور اسے آئی فون یا سام سنگ سے بھی بہتر بنا کر اچھا رزلٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
فون فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز سے لیس ہے جبکہ موٹرولا ایج پلس کےسامنے کی طرف 62 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے ۔ اس فون کی قیمت 800 امریکی ڈالر روپے تک رکھی گئی ہے۔
دوسرے فون کی بات کریں تو وہ ہے موٹو جی اور موٹو جی اسٹائلس۔ اس فون کو اسے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 33 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور 5۔6 انچ اسکرین کیساتھ پیش کیا ہے۔
فون میں پیچھے کی جانب2 کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسلز جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے، اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسلز سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت 250 امریکی ڈالررکھی گئی ہے ۔
موٹرولا کمپنی کا تیسرا فون موٹو جی اسٹائل کو سستا ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فون میں اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جبکہ اس کی اسکرین 8۔6 انچ ہے۔ اس فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو فاسٹ چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 128 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم کے ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے ۔
موٹرولا کے موٹو جی اسٹائل کی پشت پر 2 کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا پچاس میگاپکسلزجبکہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے، اسی طرح سامنے کی طرف 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
صارفین یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ اس فون کی قیمت مہنگائی کے اس دور میں صرف 170 امریکی ڈالررکھی گئی ہے۔موٹرولا کمپنی کی جانب سے ان تینوں اسمارٹ فونز کوابھی صرف امریکی مارکیٹ میں پیش کیا ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ یہ فونز پاکستانی صارفین کیلئےبھی دستیاب ہونگے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage