بابراعظم بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف
Image

ممبئی :(ویب ڈیسک )بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنےمیں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کپتان بابر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کیلئے بھارتی ڈیزائنر سے شیروانی پر سات لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔ جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خرید لئے۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔

پاکستان ٹیم نے منگل کے روز بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن کی تھیںتاہم ابھی پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی ممکن بنانے کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے سینہ سپر د ہونا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ ہفتے کے روز ہوگا،پاکستان کے لیے نہ صرف نیوزی لینڈ کو ہرانا ناگزیر ہے بلکہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا تاکہ ٹاپ فو ر میں جگہ بنانے میں پاکستان کو کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان بابراعظم دلہا بننے کو تیار، شادی کب اور لڑکی کون ہے؟

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم رواں سال شادی کریں گے، جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، بابراعظم کے انتہائی قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کے گھر والے ان کی شادی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا اراردہ رکھتے ہیں، شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈ کپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی متوقع ہے۔

بابراعظم کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ والدین اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ان کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بابر اعظم کی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہا تھا کہ بابراعظم کی شادی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہونی تھی مگر کچھ مصروفیات کے باعث شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوتم گمبھیر کا بابر اعظم بارے چونکا دینے والا بیان

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage