آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی سہ ماہی کی شرائط پوری
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی سہ ماہی کیلئے طے تمام شرائط پر مکمل عملدرآمد کر دیا۔ وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے ٹیرف کو انتہائی سطح تک بڑھا دیا ہے جبکہ مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا پہلا جائزہ 2 نومبر سے شروع ہو گا۔ دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی ہدف سے زیادہ رہی۔ ایف بی آر نے مزید 3 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ شامل کرنے کا ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔