ٹورنٹو میں گرفتار فضائی میزبان کینیڈا کی جیل منتقل
Image

کیلگری :(سنونیوز)ٹورنٹو میں گرفتار ہونے والی قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس حناثانی کو کینیڈا کی جیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹر کی تعطیلات کی وجہ سے بدھ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جانے گا۔ فضائی میزبان سے متعلق ایف آئی اے حکام نے بھی پی آئی اے سے رابطہ کرکےٹورنٹو میں گرفتار خاتون فضائی میزبان سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب فضائی میزبان کی معطلی ختم کرانے کے لئے با اثر حلقوں کا انتظامیہ پر دباؤبرقرار ہے۔دوسری جانب پی آئی اے کے سینٹرل ڈسپلنری یونٹ کا مینجر اور فلائٹ شیڈولر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا۔

فلائٹ شیڈولر نے سی ای او پی آئی اے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹورنٹو کے لئے نو فلائی ڈکلئیر اسٹاف کو تعینات کیا تھا، عملے کے افراد کو ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے روٹین سے ہٹ کر اپنی آئی ڈی سے ڈیوٹی لگائی تھی۔

گرفتارایئرہوسٹس حناثانی سے ٹورنٹو ائرپورٹ پر مبینہ طور سے کئی مختلف افراد کے پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے،اسی الزام کے باعث ایئرہوسٹس کو کینیڈین حکام نے حراست میں لیاتھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage