منگیتر کا لہنگا واپس نہ کرنے پر نوجوان کا ہنگامہ، ویڈیو وائرل
Lehenga shop viral video
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان نے کپڑوں کی دکان میں اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب دکاندار نے اس کی منگیتر کا خریدا ہوا مہنگا لہنگا واپس لینے سے انکار کر دیا۔
واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سیانی نامی نوجوان نے دکان میں داخل ہوتے ہی غصے میں آ کر کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا اور عملے کو دھمکیاں دیں۔ نوجوان کہا کہ اگر میرے پیسے واپس نہ کیے گئے تو وہ دکان دار کے ساتھ بھی وہی سلوک کرے گا جو اس نے لہنگے کے ساتھ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زور زور سے چلّا رہا ہے اور دکان کے عملے کو دھمکاتے ہوئے لہنگے کو کاٹ کر دکان میں پھینک دیتا ہے۔ نوجوان کا غصہ اور غیر متوقع ردعمل ہر کسی کو حیران کر گیا۔
مذکورہ لہنگے کی قیمت 32 ہزار بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جو نوجوان نے اپنی منگیتر کیلئے خریدا تھا۔ دکان دار نے لہنگا واپس
لینے سے انکار کر دیا، جس پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ واپس کرنا ہو تو خریدا ہی
کیوں؟ جبکہ ایک اور نے کہا منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں پولیس کی مار کھانے والے ہیں۔

واقعہ تاحال پولیس رپورٹ کی صورت میں سامنے نہیں آیا، مگر ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں دلچسپی اور بحث کا موضوع بن گیا ہے۔