بنگلا دیش نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا
December, 3 2024
ڈھاکہ:(ویب ڈیسک)بنگلادیش نے تریپورہ واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئےبھارتی ہائی کمشنر پرنائے ورما کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیل کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے منگل کو ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر پرنوئے ورما کو طلب کیا۔ ورما کو قائم مقام سیکرٹری خارجہ ریاض حمید اللہ کے دفتر بلایا گیا۔
پرنائے ورما کو تریپورہ کے اگرتلہ میں قائم بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں بلایا گیا تھا۔
بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے منگل کو سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے، اگرتلہ، تریپورہ میں ڈپٹی ہائی کمیشن میں ویزا اور قونصلر سے متعلق کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے پیر کو اس معاملے میں کہا تھا، "ڈپٹی ہائی کمیشن کے کیمپس میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک اور افسوسناک ہے۔"
جبکہ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ تریپورہ پولیس نے سب کچھ ہونے دیا۔