امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کو ہونے والی پریس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں میں ہونے والی اموات سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی مظاہرین سے پرامن انداز میں نمٹے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتجاج پرامن ہوں، اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کی حکومت بھی پرامن مظاہرین کے ساتھ احترام سے اور پرامن طریقے سے نمٹے، ہم دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میں نجی سفارتی بات چیت پر گفتگو نہیں کروں گا تاہم جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے، ہم باقاعدگی سے اپنے انڈین ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت میں ان معاملات اور ان کے مضمرات کو اٹھاتے ہیں۔