
معروف امریکی جریدے فوربز کی فہرست کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق رونالڈو مسلسل تیسرے سال دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد رونالڈو کی سالانہ آمدنی 275 ملین ڈالر تک بڑھ گئی،160ملین ڈالر کھیل کے معاہدوں سے اور 115 ملین ڈالر اشتہارات اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے کمائے گئے ہیں۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکی باسکٹ بال سٹار اسٹیفن کری 156 ملین ڈالر کما کر دوسرے اور برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹینا کے عالمی کپ فاتح کپتان لائنل میسی جو پہلے سرفہرست تھے، اس بار 5ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رونالڈو کی مسلسل اعلیٰ کارکردگی و ترقی اور میدان کے باہر ان کی مارکیٹ ویلیو نے انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا کا بھی بڑا نام بنا دیا ہے۔