تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم کے ٹسیٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے الگ الگ سکوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 07 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔
ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ انہیں زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
سابق کپتان بابراعظم، وائٹ بال کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کو تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا جبکہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ورک لوڈ منیجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ
پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
ٹی 20 اسکواڈ
اس کے علاوہ ٹی 20 اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر شامل ہیں۔