پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
Pakistan won the Blind T20 World Cup title. In the final match, the national team defeated Bangladesh by 10 wickets.
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 139رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا، قومی ٹیم کی جانب سے نثار علی نے 22 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنائی۔

اس طرح پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستانی ٹیم بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی۔