دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور زمبابوے آج مدمقابل ہوں گے
Pakistani and Zimbabve players
بلائیوا:(ویب ڈیسک)بلاوائیو میں آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس نے تین میچز کی سیریز میں پہلا میچ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے اور اب دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان نے کامیاب کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی فائنل الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری کامیابی حاصل کرے گی۔ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں پر خاص توجہ رہے گی، جو زمبابوے کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم بھی اپنی شکست کا بدلہ لینے اور سیریز کو برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ اس میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ 

کیا پاکستان سیریز اپنے نام کرے گا یا زمبابوے واپسی کرے گا؟ اس کا فیصلہ آج کے مقابلے میں ہوگا۔