
سنو نیوز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں۔ 42 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں سے آئندہ چند دنوں میں پی آئی اے فلائنگ ٹیسٹ لے گا۔ فلائنگ مین کامیاب امیدواروں کا پی آئی اے بورڈ انٹرویو کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں: حماد اظہر
یاد رہے 5 ماہ قبل پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے اشتہاری جاری کیا گیا تھا، جس کی وجہ قومی ایئرلائن میں پائلٹس کی قلت تھی۔ پاکستان اور خطے کی ایئرلائن کے پائلٹس کی تنخواہیں پی آئی اے کے کپتانون سے 100 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے چند سال میں پی آئی اے کے 100 سے زائد پائلٹس قومی ایئر لائن کو چھوڑ کر ملک اور بیرون ملک ائیر لائن میں چلے گئے۔
پی آئی اے انتظامیہ کو اب یورپی ملکوں اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے پائلٹس کی شدید ضرورت تھی۔ اس کے لیے حال ہی میں فرسٹ افسر کی آسامی کے لیے اشتہار دیا گیا جس میں 300 کے قریب پائلٹس نے درخواست پی آئی اے کو جمع کرائی۔ پائلٹس آسامی پر تحریری امتحان کے لیے نجی ادارے این ٹی ایس کی پی آئی اے نے خدمات حاصل کیں۔
واضح رہے انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو فرسٹ افسر کے طور پی آئی اے میں بھرتی کیا جائے گا۔ پی آئی اے میں ان بھرتیوں کے بعد بھی کم از کم 72 پائلٹس کی کمی رہے گی جسے پورا کرنے کے لیے قومی ایئرلائن کو بھرتیاں کرنا ہوں گی۔