اب غلط چالان نہیں ہوگا، عوام کی سُنی گئی

فائیل فوٹو
July, 22 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا نیا ای میل پر مبنی شکایتی نظام متعارف، شہری غلط ای چالان کو ٹریفک دفاتر جائے بغیر چیلنج کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس نئے نظام کے تحت اگر کسی شہری کو لگتا ہے کہ اسے غلطی سے ای چالان موصول ہوا ہے تو وہ اپنی شکایت ای میل کے ذریعے etclhr@psca.gop.pk پر بھیج سکتے ہیں۔ اس ای میل میں ای چالان کی تصویر، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، اور مسئلے کی مختصر وضاحت شامل ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد PSCA کی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی۔ اگر شکایت درست پائی گئی تو ای چالان کو منسوخ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام بند کر دیا
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت میں اضافہ اور غیر ضروری پریشانی سے بچاؤ ہے۔ شہری مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے info@psca.gop.pk پر ای میل کر سکتے ہیں یا پھر فون نمبر (+92)-42-9905-1605(08) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔