بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: 13500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے جولائی 2025 کے لیے 13 ہزار 500 روپے کی ادائیگیوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نیا 8171 ویب پورٹل  متعارف کروا دیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے جولائی 2025 کے لیے 13 ہزار 500 روپے کی ادائیگیوں کی تصدیق کے لیے نیا 8171 ویب پورٹل متعارف کروایا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے جولائی 2025 کے لیے 13 ہزار 500 روپے کی ادائیگیوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نیا 8171 ویب پورٹل متعارف کروا دیا۔

اس مہم کا جولائی میں آغاز کیا گیا جس کے تحت موبائل رجسٹریشن وینز ملک بھر میں مختلف علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ ان وینز میں تربیت یافتہ عملہ اور ڈیجیٹل سہولیات موجود ہیں جو موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتے ہیں، تاکہ عوام کو طویل فاصلوں اور طویل کاغذی کارروائی سے بچایا جا سکے۔

دیہی اور محروم علاقوں میں یہ وینز مقامی بازاروں، اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرز پر کھڑی کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ رجسٹریشن کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام بند کر دیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) عملہ رجسٹریشن کے وقت درخواست دہندہ کی بایومیٹرک تصدیق کرتا ہے۔ ضروری معلومات کا اندراج کیا جاتا ہے۔ ڈیٹا نیشنل سوشیو-اکنامک رجسٹری (NSER) میں شامل کیا جاتا ہے۔

13,500 روپے کی ادائیگی کے لئے اہل افراد میں کم آمدنی والے خاندان جن کا کوئی مستقل ذریعہ آمدن نہیں، ایسے خاندان جن میں معذور یا دائمی مریض موجود ہوں، نظر انداز شدہ یا خواجہ سرا افراد شامل ہیں۔

ادائیگی کی معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ 8171 ویب پورٹل پر جائیں، اپنا 13 ہندسوں والا CNIC نمبر درج کریں، “Submit” پر کلک کریں، سسٹم آپ کو فوری طور پر آپ کی اہلیت کا اسٹیٹس، ادائیگی (مل چکی/زیر التواء)، رجسٹریشن مکمل ہوئی یا نہیں، اس کے بارے میں بتا دے گا۔

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں تو آپ اپنا CNIC نمبر ٹائپ کریں، 8171 پر SMS کریں، آپ کو اہلیت اور ادائیگی کے بارے میں پیغام موصول ہوگا، یہ سروس تمام نیٹ ورکس پر مفت دستیاب ہے۔