
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے جن کے بیانات آج ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ جرح اگلی سماعت پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں عدالت میں علی امین گنڈا پور آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت سے گذارش کی کہ سابقہ آڈر کو دوبارہ جاری کیا جائے۔ جج نے کہا کہ پہلے درخواست دیں پھر فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارکان کا گورنر ہاؤس میں حلف، سپیکر پختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط
عامر کیانی کو جج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے چلے جائیں کیونکہ وہ اشتہاری ہیں اور تین مرتبہ اشتہاری رہ چکے ہیں۔ عامر کیانی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عدالت میں درخواست جمع کروانے کی بات کی۔ عدالت نے ان کی درخواست کے بعد کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عامر محمود کیانی، راشد حفیظ، جمشید مغل اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل جاوید خان، حیدر بن مسعود، راجہ ماجد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ ملزمان کی نمائندگی کے لیے وکلاء الیاس صدیقی، سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور دیگر عدالت میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔