
تفصیلات کے مطابق، ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب مریدوال گاؤں میں ایک گھر کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے میں دو زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسی دوران، ہربنس پورہ کے برف خانہ سٹاپ پر کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ان دونوں بچوں کی عمر کم تھی اور وہ کرنٹ کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پنجاب بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 18 افراد کی جانیں گئیں، جن میں زیادہ تر واقعات چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے کے ہیں۔ پاکپتن، اوکاڑہ اور منچن آباد میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، جس میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایک اور واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا، جہاں بجلی کا پول گرنے سے ایک بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ تمام حادثات پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے دوران پیش آئے، جو کہ لوگوں کی زندگیوں کے لئے مزید مشکلات کا سبب بنے۔
واسا لاہور کی طرف سے اب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش 171 ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔ فرخ آباد 157، گلشن راوی 108، اقبال ٹاون 169، سمن آباد 149.5، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جیل روڈ پر 75.9 ملی میٹر، ایئرپورٹ 75.8 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لکشمی چوک 133، اپر مال 162، مغلپورہ 135، تاجپورہ 167 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاون 100، چوک نا خدا 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاون 60، ملی میٹر قرطبہ چوک 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش 171 ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔
لاہور بھر میں اب تک ایوریج 122.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔