دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا
 دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
فائل فوٹو
مانسہرہ: (سنو نیوز) دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق چار نوجوان کار میں سوار تھے کہ اچانک فرید آباد بھونجہ کے مقام پر کار دریائے کنہار میں جار گری، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین سیاحوں کو دریائے کنہار سے بحفاظت ریسکیو کر لیا تاہم ایک نوجوان لا پتا ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوان دریا میں بہہ کر پتھر پر چڑھ گیا اور 18 گھنٹے تک زخمی حالت میں مدد کا منتظر رہا، ریسکیو ٹیم نے 3 کلومیٹر دور زخمی حالت میں نوجوان کو ایک پتھر پر پایا اور اسے ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا جس کی حالت تشویشناک مگر خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک معجزہ ہے کیونکہ دریا کے بہاؤ میں اتنی دیر تک زندہ رہنا بہت مشکل تھا، نوجوان کی بہادری اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔ 

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی، اس سے قبل بھی سوات میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے تھے۔