گنڈا پور کیخلاف عدم اعتماد آئی تو حمایت کرینگے: غفور حیدری

مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری پریس کانفرنس کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
July, 15 2025
(ویب ڈیسک) مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام پاکستان مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اگر پختونخواحکومت کے خلاف آئینی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک آئی تو اس کی بھر پور حمایت کریں گے۔
چیچہ وطنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر غیر آئینی طریقے سے علی امین گنڈا پور کی حکومت گرائی گئی تو اس کی مخالفت کریں گے، ہر غیر آئینی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے، ملک میں غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین کی سہولت کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ملک کے حالات کی خرابی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، ہم آزادانہ اپنے ہی علاقے میں نکل نہیں سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے تو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہوسکتا ؟ کہتے ہیں ایک زرداری سب پر بھاری لیکن کچے کے ڈاکو اس پر بھی بھاری ہے۔