صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ
December, 4 2024
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی رہنما، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کار حادثے میں محفوظ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی کار کو حادثہ جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا، وہ معجزانہ طور پر کار حادثے میں محفوظ رہیں۔ عظمٰی بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کےلیے روانہ ہوگئیں۔