اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کیخلاف کرو، ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل اداروں کے پاس رپورٹ لے کر جائیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کسی نے کہا بانی کو زہر دیا جا رہا ہے، کوئی کہہ رہا تھا کہ ذہنی طور پر صحت خراب ہے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا میری صحت بالکل ٹھیک ہے، 50 گھنٹے بند رکھا گیا، اخبار ٹی وی کی سہولت بھی واپس لے لی گئی، صرف صحافیوں اور وکلاسے ملاقات کے بعد معلومات آئیں، سانحہ اسلام آباد پر بانی کو بتایا وہ بہت زیادہ شاک میں تھے۔